غزہ سے اسرائیل پر دوبارہ مارٹر داغے گئے،

اسرائیلی فوج کا دعویٰ کل پچیس مارٹر فائر کیے گئے اور ان میں سے زیادہ تر کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا،اسرائیلی فوج کا بیان

منگل 29 مئی 2018 12:46

مقبوضہ غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) غزہ سے جنوبی اسرائیل پر دوبارہ مارٹر شیل داغے جانے کی اطلاعات ہیں۔ کل پچیس مارٹر فائر کیے گئے اور ان میں سے زیادہ تر کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے بتایاکہ کل پچیس مارٹر فائر کیے گئے اور ان میں سے زیادہ تر کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تاہم ان میں سے ایک بچوں کے ایک اسکول کے قریب گرا۔ ان حملوں میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ 2014ء میں اسرائیل اور حماس کی جنگ کے بعد سے کسی ایک دن میں اتنی زیادہ تعداد میں مارٹر فائر نہیں کیے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :