اسلام اورمہاجرت مخالف جرمن جماعت کی کانفرنس،مظاہرین نے انتباہ جاری کردیا

دو روزہ کانفرنس تیس جون تایکم جولائی ہوگی،دوہزارسیکورٹی اہلکارتعینات،نامعلوم گروپ نے تشددکی دھمکی دے دی

منگل 29 مئی 2018 12:46

آئوگسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) جرمن شہر آؤگسبرگ میں اسلام اور مہاجرت مخالف سیاسی جماعت اے ایف ڈی کی پارٹی کانفرنس کے موقع پر دو ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ باویریا کے اس شہر کی تاریخ میں اسے سب سے بڑا سکیورٹی آپریشن قرار دیا جا رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایاکہ آؤگسبرگ میں متبادل برائے جرمنی (اے ایف ڈی) کی دو روزہ پارٹی کانفرنس کے دوران شہر میں دو ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

یہ اجلاس تیس جون تا یکم جولائی منعقد کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

باویریا صوبے کے شہر آؤگسبرگ کے پولیس سربراہ تھوماس ریگر نے صحافیوں کو بتایا کہ ان دو دنوں کے دوران سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔اسلام، مہاجرت اور یورپی یونین مخالف سیاسی پارٹی اے ایف ڈی کے اس اجلاس کے موقع پر کئی مظاہرے بھی منعقد کیے جائیں گے، جن کے لیے ہزاروں افراد نے خود کو ابھی سے رجسٹر بھی کرا لیا ہے۔کچھ گروہوں کی طرف سے انٹر نیٹ پر جاری کیے بیانات میں خبردار کیا گیا کہ وہ اے ایف ڈٰی کی پارٹی کانفرنس کے دوران ’پرتشدد‘ ہو سکتے ہیں، اس لیے پولیس نے بالخصوص مرکزی شہر کی حفاظت کے لیے فول پروف سکیورٹی مہیا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :