برطانیہ سے آزادی کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں،سکاٹش فرسٹ منسٹر

ایسے کوئی عوامل ممکن ہی نہیں آزاد سکاٹ لینڈ کسی بھی وجہ سے اپنے موجودہ پاؤنڈ کو ہی آئندہ اپنی کرنسی نہ رکھے،خطاب

منگل 29 مئی 2018 12:46

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) سکاٹش فرسٹ منسٹر نکولا سٹرجن نے کہاہے کہ سکاٹ لینڈ برطانیہ سے اپنی آزادی کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق برسلز میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میری اور میری پارٹی کا یہ موقف ہے ہی نہیں کہ سکاٹ لینڈ اپنا پاؤنڈ ترک کر کے یورو اپنا لے۔ مجھے مستقبل میں بھی یہ موقف تبدیل ہوتا نظر نہیں آتا۔

اور پھر یورپی یونین کی رکنیت کے لیے یہ کوئی لازمی شرط تو ہے ہی نہیں کہ کوئی بھی نیا ملک اس یورپی اتحاد کا رکن بنتے ہوئے ہر حال یورپی مالیاتی اتحاد (یورو زون) کا رکن بھی بنے۔نکولا سٹرجن نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت سکاٹ لینڈ کی کرنسی پاؤنڈ ہے۔ سکاٹ لینڈ میں پاؤنڈ ہی وہ قانونی ذریعہ ادائیگی ہے، جسے ہر کوئی جانتا ہے اور پاؤنڈ مکمل طور پر ایک قابل تجارت بین الاقوامی کرنسی بھی ہے۔

(جاری ہے)

اس لیے مستقبل میں ایسا ہو ہی نہیں سکتا کہ سکاٹ لینڈ میں بطور کرنسی پاؤنڈ رائج نہ رہے۔سکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نکولا سٹرجن نے برسلز میں کہا کہ جس طرح بریگزٹ کے بعد بھی شمالی آئرلینڈ کے لیے ممکنہ استثنائی یورپی فیصلوں کی بات کی جا رہی ہے، اسی طرح سکاٹ لینڈ بھی مستقبل میں اپنے لیے یورپی مشترکہ منڈی تک رسائی چاہتا ہے۔

متعلقہ عنوان :