امریکامیں طوفانی بارش اور خطرناک بگولے کی ویڈیو وائرل،لوگوں میں خوف وہراس

منگل مئی 12:46

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) طوفانی بگولے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلاتے ہوئے اپنے راستے میں ا?نیوالی ہر شے کو نیست و نابود کر دیتے ہیں جن کا نام سن کر ہی اوسان خطا ہو جاتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاستویومنگ کے شہرچیان میں بھی موسم نے کروٹ لی توشدید بارشوں اور اچانک بننے والے خطرناک طوفانی بگولے نے لوگوں کوخوفزدہ کر دیا۔

(جاری ہے)

سمندری ہواوں اور گرد و غبار کے اس طوفان کوانتہائی قریب سے دیکھنے والے افراد کے تو جیسے ہی ہوش ہی اٴْڑ گئے۔ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ بگولے کے ساتھ ہر شے اٴْڑتی دکھائی دے رہی ہے جس کی وجہ سے شہر میں نہ صرف بڑے پیمانے پر تباہ کاری ہوئی بلکہ کئی مکان بھی صفحہ ہستی سے مٹ گئے ۔کئی فٹ اونچے اس طوفانی بگولے کی ویڈیو آن لائن بھی کئی بار دیکھی جا چکی ہے جسے دیکھ کر لوگ خوف اور دہشت کے جذبات کو چھپانے میں ناکام دکھائی دئیے

متعلقہ عنوان :