گولڈ میڈل جیتنے والی روسی فگر اسکیٹر کیلئے جاپان سے خصوصی تحفہ

منگل 29 مئی 2018 12:48

سیئول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) جنوبی کوریا میں گذشتہ دنوں منعقد ہونے والی پیونگ چانگ اولمپکس میں شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرکے گولڈ میڈل حاصل کرنے والی روسی خاتون اسکیٹر کی خواہش پوری کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اولمپکس کے دوران علینہ زیگیتووانے گولڈ میڈل حاصل کرنے کی صورت میں والدین سے اکیتا نسل کا کتا تحفہ دینے کا وعدہ لیا تھا۔علینہ کی یہ خواہش جاپان میں اکیتا کتے کی افزائش کیلئے کام کرنے والی تنظیم تک جاپہنچی جس کے بعد خاتون فگر اسکیٹرکیلئے ایک کتے کا انتظام کیا گیا۔ماسکو میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں جاپانی وزیر اعظم کی موجود گی میں انہیں یہ کتا تحفے کے طور پیش دیا گیا جس پر ان کی خوشی دیدنی تھی۔

متعلقہ عنوان :