ورلڈ الیون اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چیریٹی میچ پرسوں کھیلا جائیگا

حاصل ہونے والی رقم کیریبین میں سمندری طوفانوں کے باعث متاثر ہونے والے سٹیڈیم کی تعمیر نو کیلئے خرچ کی جائے گی

منگل مئی 12:48

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) ورلڈ الیون اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چیریٹی میچ پرسوں جمعرات کو لندن کے لارڈز گرائونڈ پر کھیلا جائیگا جس سے حاصل ہونے والی رقم گزشتہ برس کیریبین میں سمندری طوفانوں کے باعث متاثر ہونے والے سٹیڈیم کی تعمیر نو کیلئے خرچ کی جائے گی۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق ورلڈ الیون اور کالی آندھی کے درمیان چیریٹی میچ (کل) لارڈز کے تاریخی گرائونڈ پر کھیلا جائے گا اور اس سے حاصل ہونے والی رقم گزشتہ برس کیریبین میں سمندری طوفانوں کے باعث متاثر ہونے والے سٹیڈیم کی تعمیر نو کیلئے خرچ کی جائے گی۔

لیمی چن نے آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ میں 13 وکٹیں لیکر ٹیم کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کا درجہ دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ لیمی چن نے اپنے بیان میں کہا کہ ورلڈ الیون سکواڈ کیلئے منتخب ہونا نہ صرف میرے لئے بلکہ پورے ملک کیلئے باعث اعزاز لمحہ ہے۔

متعلقہ عنوان :