سابق انٹرنیشنل فٹ بالر حاجی عبدالستار سے اظہار تعزیت

منگل 29 مئی 2018 12:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل ر محمد اکرم ساہی، اسلام آباد اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے صدر برگیڈیر(ر) سلطان محمود سٹی، پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری جنرل کرنل (ر) مجاہد اللہ ترین اسلام آباد نیٹ بال ایسوسی ایشن سیکرٹری رانا تنویر احمد اور الفیصل فٹ بال کلب کے صدر محمد شدیرنے سابق انٹرنیشنل فٹ بالر حاجی عبدالستار کی والدہ کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :