ایماندار شخصیت کو نگران وزیراعظم بنانے پر حکومت کے شکرگزار ہیں، شیر اکبر خان

منگل 29 مئی 2018 12:51

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی شیر اکبر خان نے کہا ہے کہ ایک ایماندار شخصیت کو نگران وزیراعظم بنانے پر حکومت کے شکرگزار ہیں‘ توقع ہے وہ آئندہ عام انتخابات کو صاف‘ شفاف اور منصفانہ کرانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر شیر اکبر خان نے کہا کہ ایک ایماندار شخصیت کو نگران وزیراعظم بنانے پر حکومت کے شکرگزار ہیں۔

نگران وزیراعظم کا تعلق ہمارے علاقے سوات سے ہے‘ ہمیں توقع ہے کہ وہ آئندہ عام انتخابات کو صاف‘ شفاف اور منصفانہ کرانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے جنگلات‘ معدنیات اور ہمارے پانی سے حکومت کو ریونیو حاصل ہوتا ہے مگر ہمارے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے کہ ہمیں پٹرول اور ڈیزل ملک کے دیگر حصوں کے مقابلے میں مہنگا ملتا ہے اس کا ازالہ کیا جائے۔