ْضلع ہنگو کی 6 یونین کونسلوں میں بجلی نہ ہونے کا نوٹس لیا جائے،رکن قومی اسمبلی خیال زمان اورکزئی

منگل 29 مئی 2018 12:51

ْضلع ہنگو کی 6 یونین کونسلوں میں بجلی نہ ہونے کا نوٹس لیا جائے،رکن قومی ..
اسلام آباد۔ 29 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) رکن قومی اسمبلی خیال زمان اورکزئی نے کہا ہے کہ ضلع ہنگو کی 19 یونین کونسلوں میں سے 6 میں مکمل تاریکی ہے‘ اس صورتحال کا نوٹس لیا جائے۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر خیال زمان اورکزئی نے کہا کہ گزشتہ 12,13 سال سے ہم دہشت گردی کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے حلقے ضلع ہنگو کی 19 یونین کونسلوں میں سے 6 میں مکمل تاریکی ہے۔ ہمارے علاقے کے لوگوں کے بجلی کے بقایا جات 2 ارب 40 کروڑ تک پہنچ چکے ہیں۔ غریب لوگ دو دو تین تین لاکھ بل کہاں سے دیں۔ ہمارے جو میٹر طالبان لے گئے تھے وہ ابھی تک دوبارہ نہیں لگے اس صورتحال کا نوٹس لیا جائے۔