اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر عمل نہ کرنا آئین سے انحراف ہے، مولانا قمر الدین

منگل مئی 12:51

اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر عمل نہ کرنا آئین سے انحراف ہے، مولانا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) رکن قومی اسمبلی مولانا قمر الدین نے کہا ہے کہ پاکستان صرف اللہ اور رسولؐ کے احکامات پر عمل پیرا ہو کر ترقی کر سکتا ہے‘ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر عمل نہ کرنا آئین سے انحراف ہے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر مولانا قمر الدین نے کہا کہ سپیکر نے ایوان کی کارروائی خوش اسلوبی سے چلائی۔

(جاری ہے)

اللہ تعالیٰ انہیں آئندہ بھی کامیابی عطا کرے۔ انہوں نے کہا کہ دستور کے تحت ہم حلف اٹھا کر عہد کرتے ہیں کہ آئین پر کاربند رہیں گے مگر اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کو عملی جامہ نہیں پہنایا گیا۔ یہ آئین سے وفاداری کے برعکس ہے۔ انہوں نے کہا کہ سود کے خاتمے کا مسئلہ بھی حل نہیں ہوگا نہ جانے کب تک سودی قرضے سے ملک چلاتے رہیں گے۔ پاکستان صرف اللہ اور رسولؐ کے احکامات پر عمل پیرا ہو کر ترقی کر سکتا ہے۔ اللہ اور اس کے رسولؐکے خلاف جنگ سے کامیابی نہیں مل سکتی۔