کاشتکار دھان کی پیداوار میں اضافہ کیلئے زنک کا بروقت استعمال یقینی بنائیں،زرعی ماہرین

منگل 29 مئی 2018 12:51

فیصل آباد۔29 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) ماہرین زراعت نے دھان کے کاشتکاروں کو پیداوار میں اضافہ کیلئے زنک استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ دھان میں زنک کااستعمال پیداوار بڑھانے کیلئے ضروری ہے خاص کر ایسی زمینوں میں جہاں دھان کی فصل پہلی بار کاشت کی جارہی ہو وہاں پر زنک کی کمی وسیع پیمانے پر پائی جاتی ہے جس کو دور کرنے کیلئے پنیری پر زنک کااستعمال فی ایکڑ پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کا باعث بن سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ مسلسل تحقیق اور تجربات سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ اگر 75 کلوگرام زنک سلفیٹ 33 فیصد فی ہیکٹر نرسری میں استعمال کیا جائے تو اس سے زنک کی کمی دور ہوسکتی ہے اور پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوتاہے۔ انہوںنے بتایاکہ زنک کا استعمال معاشی طور پر بھی بہت فائدہ مند ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 75 کلوگرام زنک سلفیٹ 35 فیصد ہیکٹر نرسری میں استعمال کرنے پر ایک روپیہ اضافی خرچ کرنے سے 5.31روپے کی اضافی آمدن حاصل ہوتی ہے۔