اختیارات کا ملنا حکومت آزاد کشمیر کا ایک عظیم کارنامہ ہے لیکن حکومت بااختیار ہونے سے پہلے اپنے اداروں کو مضبوط کرے‘راجہ عدیل نسیم

منگل 29 مئی 2018 12:53

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) سیاسی و سماجی رہنما ء راجہ عدیل نسیم نے کہا ہے کہ اختیارات کا ملنا حکومت آزاد کشمیر کا ایک عظیم کارنامہ ہے لیکن حکومت بااختیار ہونے سے پہلے اپنے اداروں کو مضبوط کرے ، اداروں کو مضبوط کیے بغیر عوام کے مسائل حل کرنا ناممکن ہے،ان خیلات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھاکہ 74کے ایکٹ میں ترامیم کرکے حکومت آزاد کشمیر کو بااختیار تو بنا یا جارہا ہے لیکن کیا سرکاری اداروں میں اتنی گنجائش ہے کہ وہ اتنا بوجھ برداشت کرلیں گے ، آزاد کشمیر اسمبلی کو بااختیارات کا ملنا حکومت کا عظیم کارنامہ ہے ، کام تو اداروں نے ہی کرنا ہے جب تک سرکاری اداروں کو مضبوط نہیں کیا جائے گا اس وقت تک اختیارات ہوں بھی تب بھی عوام تک اس کا فائدہ پہنچنا مشکل ہے انہوںراجہ عدیل نسیم نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ جلد از جلد اپنے اداروں کو مضبوط کرے ، تاکہ اداروں میں اتنی گنجائش تو ہو کہ بوجھ برداشت کرسکیں ، جیسے برقیات، تعمیرات اور ہائیڈرل کو ہی لے لیں ،اب اختیارات ملنے کے بعد ان محکمہ جات میں کام کا کتنا اضافہ ہوجائے گا کیا ان محکموں میں اتنی گنجائش ہے کہ وہ کام کرسکیں گے، اداروں کو مضبوط کیے بغیر اخیتارات سے ملنے والا ریلیف عوام تک پہنچنا ناممکن ہی-

متعلقہ عنوان :