مقبوضہ کشمیر، سانحہ شوپیاں کو نوبرس مکمل ہونے کے موقع پر شوپیاں میں مکمل ہڑتال

منگل 29 مئی 2018 13:14

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیرمیںوردی میں ملبوس اہلکاروںکی طرف سے د و کشمیری خواتین نیلوفر اور آسیہ کی بے حرمتی اور قتل کے سانحہ کو نو برس مکمل ہونے کے موقع پر منگل کو ضلع شوپیاں میں مکمل ہڑتال کی گئی۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہڑتال کی کال سیدعلی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے دی ہے ۔

(جاری ہے)

تمام دکانیں ،تجارتی مراکز اور تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معطل ہے۔ وردی میں ملبو س بھارتی اہلکاروںنے شوپیاں کی رہائشی سترہ سالہ آسیہ اور بائیس سالہ نیلوفر کو 29مئی 2009کو اغواکر کے عصمت دری کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا تھااور ان کی لاشیں ایک نالے سے برآمد ہوئی تھیں۔اس سانحے کے خلاف پوری وادی کشمیرمیں بڑے پیمانے پر مظاہرے کئے گئے تھے جبکہ شوپیاں قصبے میں 47دن تک ہڑتال کی گئی تھی ۔