سرگودھا میں حکومتی فیصلہ پر موسم گرما کی چھٹیاں نہ کرنے والے تعلیمی ادروں کے خلاف کاروائی شروع کر دی گئی

منگل 29 مئی 2018 13:14

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) سرگودھا میں حکومتی فیصلہ پر موسم گرما کی چھٹیاں نہ کرنے والے تعلیمی ادروں کے خلاف کاروائی شروع کر دی گئی جس کے لئے مقررہ ٹیموں نے اچانک چھاپے مار کر ایک سکول کی رجسڑیشن منسوخ کرتے ہوئے متعدد کو جرمانے کئے جس کے بعد دیگر تعلیمی ادروں نے فوری طور پر چھٹیاں کر دیں۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق حکومت نے تعلیمی ادروں میں 17 مئی سے تعطیلات کا اعلان کیا لیکن سرگودھا میں شہر اور گردونواح میں متعدد پرائیویٹ سکول شدید گرمی کے باوجود صرف اوقات کار تبدیل کر کے کھلے تھے جس پر محکمہ تعلیم نے ایسے تعلیمی ادروں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں جس نے چھاپے مارنے شروع کئے تو کھلے تعلیمی ادروں پر خوف طاری ہو گیا تو چھٹیاں کروا دی گئیں۔