انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سرگودھا نے چار خواتین سمیت 20 افراد کے قتل کے مقدمہ کی سماعت 4 جون تک ملتوی کردی

منگل 29 مئی 2018 13:14

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سرگودھا نے چار خواتین سمیت 20 افراد ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سرگودھا نے نواحی چک 95 شمالی دربار پر چار خواتین سمیت 20 افراد کے قتل کیمقدمہ کی سماعت 4 جون تک ملتوی کر دی۔اس موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گے اور مقدمہ میں ملوث پیر عبدالحمید سیمت ملزمان آصف،کاشف،ظفر کو سخت سکیورٹی میں جیل سے عدالت پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج عتیق الرحمن نے چک 95 شمالی دربار پر 4 خواتین سمیت 20 افراد کے قتل اور 2 خواتین سمیت 4 افراد کو مضروب کرنے پرتھانہ صدر میں پیر عبدالحمید اور اس کے تین ساتھیوں کے خلاف درج مقدمہ زیر دفعہ 302/324 ت پ 7ATAکی سماعت کی جس میں وکلاء کی ہڑتال کے باعث کوئی کاروائی نہ ہو سکی۔ اس مقدمہ میں ملزمان پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے اور مدعی سمیت گواہان کی نے گواہان کی شہادتیں قلم بند ہو گئیں جن پر جرح کی جا رہی ہے جس میں مزید گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 4 جون تک ملتوی کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :