شاہ جی گل کے پانچ سالہ دور میں حلقے کی عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا، سیف اللہ

منگل مئی 13:14

جمرود(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) پی پی پی خیبر ایجنسی کے نائب صدر سیف اللہ نے کہا ہے کہ ایم این اے الحاج شاہ جی گل نے گذشتہ انتخابی منشور میں کیے گئے وعدوں کو ایک بھی ایفا نہیں کیا اور انہوں نے گذشتہ پانچ سال تک جمرود اور لنڈ ی کوتل کے عوام کو دھوکے میں رکھا،جمرود میں بجلی کی گریڈ سٹیشن کی تعمیر میں الحاج نے کوئی کردار ادا نہیں کیا وہ مفت میں کریڈ ٹ نہ لیں،ان کی پانچ سالہ دور مایوسی کا دور تھاجس میں حلقے کی عوام کو محرومیوں کے سوا کچھ حاصل نہ ہوا،انہون نے کہا کہ عوام آئندہ انتخابات میںان کا محاسبہ کرے گی اور علاقے میں ان کی جابرانہ نظام کو بدلہ لے گی، انہوں نے کہا الحاج شاہ جی گل اور نورالحق قادری نے اپنے ادوار میں عوام کیئے کچھ نہیں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ خاصہ دار اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر خیبر ایجنسی میں امن قائم کیا لیکن ان کی قربانیوں کا صلہ نہیں چیک پوسٹوں سے ہٹانے کی صورت میں مل رہا ہے اگر انہیں چیک پوسٹوں پر بحال نہ کیا گیا تو اس کے خلاف تحریک چلائیں گے۔

متعلقہ عنوان :