نوشہروفیروز پولیس کی ایس ایس پی عمران قریشی کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی

1231 لیٹرکچی شراب، 43 بوتلیں تیارشدہ شراب، 40 بوتلیں وسکی اور 5 موٹرسائکلیں برآمد‘ 4 منشیات فروش ملزمان گرفتار

منگل 29 مئی 2018 13:14

نوشہروفیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) نوشہروفیروز پولیس نے ایس ایس پی نوشہروفیروز عمران قریشی کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے کام کر تے ہوئے ایک ہفتہ کے دوران ضلع بھر میں کاروائیاں کیں نوشہروفیروز پولیس نے خفیہ اطلاع پر مختلف جگہوں پہ کاروائی کر کے 1231 لیٹرکچی شراب، 43 بوتلیں تیارشدہ شراب، 40 بوتلیں وسکی، اور 5 موٹرسائکلیں برآمد کر کے 04 منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

06 سے زائد چھاپون کے دوران 07 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مختلف چھاپوں میں 08 اشتھاری، اور 18 روپوش ملزمان کو پولیس نے ھمت اور بھادری سے مختلف آپریشنس کے بعد گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

اسلحہ کے 01 مقدمہ میں01 ملزم کو گرفتار کرکے، اس سے ایک پسٹل برآمد کر لیا گیا۔ منشیات کے 04 کیسس میں 04 ملزمان سے 1231 لیٹرس کچہ شراب، 43 بوتلیں تیارشدہ شراب، 40 وسکی کی بوتلیں، اور 5 موٹرسائکلیں برآمد کی گئیں۔

نیشنل ایکشن پلان کے تحت 206 گاڑیاں ٹنٹیڈ گلاسس، اور 146 گاڑیاں فینسی نمبر پلیٹس کی وجھ سے چالان کیا گیا۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت 07 کرائے داروں اور 113 پرائیویٹ و سرکاری ملازموں کو رجسٹر کیا گیا۔ ضلع بھر میں 550 کی کاروائی میں 5040000 (پچاس لاکھ، چالیس ھزار) کے مالیت کی ایک ویگو اور ایک موٹرسائکل برآمد کی گئیں۔ ضلع بھر میں مختلف تھانوں میں سرکار کی مدعیت 01 آرمس، 04 منشیات اور مختلف شکایات اور گناھوں پر 16 سے زائد مختلف ملزمان کے خلاف ٹوٹل 34 مقدمات رجسٹر کیے گئے۔