ایف بی آر نے اداکارہ نرگس اور نور کیخلاف قانونی کارروائی کیلئے شکنجہ کس لیا

منگل مئی 13:18

ایف بی آر نے اداکارہ نرگس اور نور کیخلاف قانونی کارروائی کیلئے شکنجہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اداکارہ نرگس اور نور کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے شکنجہ کس لیا۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ نرگس اور نور کے ذمے ٹیکس کی مد میں لاکھوں روپے واجب الاد ہیں جو ایف بی آر کے نوٹس کے باوجود ادا نہیں کیے جارہے ۔

(جاری ہے)

جس پر ایف بی آر حکام نے اداکارہ نور کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ نرگس کے حوالے سے ایف آئی سے بھی تعاون مانگ لیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے نرگس اور نور کا موقف جاننے کے لئے رابطہ کیا گیا مگر ان سے رابطہ نہ ہو سکا۔