ارشد خان المعروف چائے والا اس وقت کہاں اور کس حال میں ہے؟اپنے چاہنے والوں کو حیران کن سرپرائز دیدیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل مئی 13:07

ارشد خان المعروف چائے والا اس وقت کہاں اور کس حال میں ہے؟اپنے چاہنے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 مئی 2018ء) : دو سال قبل سوشل میڈیا پر ایک چائے والے کی تصویر خاصی مقبول ہو گئی جس نے عوام کی تمام تر توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی ۔ نیلی آنکھوں اور گوری رنگت والے چائے والے ارشد خان نے پاکستان میں تو نام کمایا ہی لیکن دنیا کے دوسرے ممالک سےبھی خوب تعریفیں وصول کیں۔ارشد خان کی تصویر کو اس قدر شہرت ملی کہ اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں بطور چائے والا کام کرنے والے ارشد خان نے اپنی خوبصورتی اور سادگی کے سبب کچھ ہی روز میں پاکستان کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک میں بھی بے پناہ شہرت حاصل کی۔

جس کے بعد سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے کے پر ایک ماڈلنگ کمپنی نے ارشد خان کو ماڈلنگ کے معاہدے کی پیش کش کی جو انہوں نے قبول کر لی تھی۔ فٹن ڈاٹ پی کے نامی کمپنی کے لیے ارشد خان کی جانب سے کیے گئے فوٹو شوٹ کی تصاویر سامنے آئیں جنہیں عوام کی جانب سے کافی پسند کیا گیا اور ارشد خان میں بدلاؤ دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے ارشد خان کی تعریفوں کے پُل باندھ دئے۔

(جاری ہے)

اس ماڈلنگ معاہدے کے بعد ارشد خان نے کئی جگہ ماڈلنگ کی ، ایک میوزیکل ویڈیو میں بھی کام کیا اور ساتھ ساتھ ریمپ پر ماڈلز کے ساتھ واک بھی کی۔ تاہم اب ارشد خان المعروف چائےوالا کی ایک نئی ویڈیو سامنے آ گئی ہے۔ اس ویڈیو میں ارشد خان نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوئے کہا کہ میں آپ کو آج ایک ایسی چیز دکھانا چاہتا ہوں جو ماڈلنگ سے ہٹ کر ہے، ارشد خان نے بتایا کہ یہ ایک بزنس ہے جو میں خود بھی کر رہا ہوں ، اور آپ لوگ بھی دیکھیں۔

اس ویڈیو میں ارشد خان کو کرین میں بیٹھے دیکھا گیا ۔ ارشد خان کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ان کے مداحوں نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔