سعودی عرب پر ڈرون حملے کی کوشش

سعودی شہر ابھا کو ڈرون سے نشانہ بنانے کی حوثیوں کی کوشش ناکام عرب اتحادی فوج نے یمن میں ڈرون بنانے والی ورکشاپ تباہ کر دی،ترجمان کی پریس بریفنگ

منگل 29 مئی 2018 13:20

سعودی عرب پر ڈرون حملے کی کوشش
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) یمن کی آئینی حکومت کی حمایت میں سرگرم عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے دعویٰ کیا ہے کہ مملکت کے جنوبی شہر ابھا کے ہوائی اڈے کو بغیر پائیلٹ والے جہاز کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔عرب ٹی وی کے مطابق اپنی ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں انھوں نے تصاویر اور ویڈیو پرزینٹیشن کی مدد سے بتایا کہ دہشت گردی حوثی ملیشیا نے بغیر پائیلٹ والا جہاز ہینگرز سے کیسے نکالا۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا کہ اتحادی فوج نے ایران کے ابابیل نامی بغیر پائیلٹ جہاز بنانے والی ورکشاپ تباہ کر دی۔ انھوں نے ملٹی میڈیا پریزینٹیشن میں یہ بھی واضح کیا کہ کس طرح اس ورکشاپ کا سراغ لگایا گیا۔ انھوں نے بتایا کہ شکست سے دوچار حوثی ملیشیا نے بچوں کے بعد اب خواتین کو بھی جنگ کا ایندھن بنانا شروع کر دیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ اتحادی فوج نے محاذ جنگ میں داد شجاعت دینے والی ایسی متعدد خواتین کو حال ہی میں حراست میں لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے حوثی ملیشیا کی اخلاق باختگی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اب اپنی ڈوبتی ناو کو خواتین کے سہارے بچانے کی ناکام کوششوں پر اتر آئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :