کیرولائنا میں خراب موسم کی رپورٹنگ کرتے ہوئے درخت گرنے سے دو صحافی ہلاک

بارشوں کی وجہ سے ایک درخت جڑ سے اکھڑ کر صحافیوںکی گاڑی پر گر گیا،ایک ٹی وی اینکرایک فوٹوجرنلسٹ شامل

منگل 29 مئی 2018 13:20

کیرولائنا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں انتہائی خراب موسم کی رپورٹنگ کے دوران دو صحافی ہلاک ہو گئے۔دونوں کا تعلق ایک مقامی ٹیلی وڑن چینل سے تھا۔

(جاری ہے)

ان میں سے ایک ٹی وی اینکر اور دوسرا ایک فوٹو جرنلسٹ تھا۔عرب ٹی وی کے مطابق حکام نے بتایا کہ شدید بارشوں کی وجہ سے ایک درخت جڑ سے اکھڑ کر اس گاڑی پر گر گیا، جس میں یہ دونوں صحافی سوار تھے۔ دونوں کا تعلق ایک مقامی ٹیلی وڑن چینل سے تھا۔ ان میں سے ایک ٹی وی اینکر اور دوسرا ایک فوٹو جرنلسٹ تھا۔

متعلقہ عنوان :