ہوائی کے آتش فشاں سے لاوے کا مسلسل اخراج ،

جیو تھرمل پاور پلانٹ کو خطرہ لاوے سے 82 گھر تباہ،تش فشاں کا دھواں 3700کلو میٹر دور تک پہنچ گیا ہے،ماہرین

منگل 29 مئی 2018 13:20

ہوائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء)امریکی ریاست ہوائی کے آتش فشاں سے لاوے کا مسلسل اخراج جاری ہے جس کی وجہ سے جیو تھرمل پاور پلانٹ کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کی ریاست ہوائی کے آتش فشاں کیلو سے لاوے کا مسلسل اخراج ہورہا ہے، جس کے سبب جیوتھرمل پاور پلانٹ کو خطرہ لاحق ہو گیا،لاوے سے اب تک 82 گھر تباہ ہوئے ہیں۔

ماحولیات کے ماہرین کا کہنا تھا کہ ہوائی کے آتش فشاں کا دھواں 3700کلو میٹر دور تک پہنچ گیا ہے۔دھویں اور راکھ سے مارشل ا?ئی لینڈ میں لوگوں کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا ہے، ایوی ایشن حکام نے حدنگاہ میں کمی کا الرٹ جاری کردیا ہے۔گزشتہ دنوں اس آتش فشاں کے باعث ہوائی میں 24گھنٹے کے دوران زلزلے کے 270 جھٹکے محسوس کیے گئے۔