برسلزمیں فلسطینیوں پر صیہونی افواج کے مظالم کے خلاف یورپی شہریوں کا احتجاج

یورپی یونین کی عمارت کے باہر فلسطینیوں کے جوتے رکھے گئے ،مہم گروپکا اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز اٹھانے کا مطالبہ

منگل 29 مئی 2018 13:20

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) فلسطینیوں پر صیہونی افواج کے مظالم کے خلاف یورپی یونین کی عمارت کے باہر ہزاروں افراد نے جوتے رکھ کر احتجاج کیا۔مقامی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے یورپی یونین کونسل کی عمارت کے باہر جوتوں کے 4500 جوڑے رکھ کر احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

اسرائیل کے خلاف احتجاج کرنے والے شہری مہم گروپ نے اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف پابندیوں کا مطالبہ بھی کیا۔مہم گروپ کی جانب سے کہا گیا کہ یورپی ممالک کی حکومتیں بھی اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں۔اسرائیلی فوج 2 ماہ کے دوران بچوں سمیت110 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر چکی ہے۔