جرمنی میں پانچ ترک شہریوں کی ہلاکت کا سبب بننے والے حملے کو 25 برس مکمل

مختلف تعزیتی تقریبات منعقد، جرمن چانسلرمیرکل،صدرہائیکو ماس اورترک وزیرخارجہ نے شرکت کی

منگل مئی 13:20

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) جرمن شہر زولنگن میں دائیں بازو کے شدت پسندوں کے ایک حملے میں پانچ ترک شہریوں کی ہلاکت کے واقعے کو پچیس برس ہو گئے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس موقع پر جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے کہا کہ نسل پرستی اور نفرت انگیزی کے خلاف جنگ جاری رہنی چاہیے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ڈسلڈورف اور زولنگن میں دو مختلف تعزیتی تقریبات منعقد کی گئیں ۔ ڈسلڈورف میں چانسلر میرکل نے بھی خطاب کیا۔ ترک وزیر خارجہ چاوٴْش اولٴْو دونوں تقریبات میں شریک ہوئے ۔ 29 مئی 1993ء کو زولنگن میں نسل پرستوں نے ایک گھر پر آتش گیر مادہ پھینکا تھا، جس سے پانچ ترک شہری ہلاک ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :