ترک صدرکوآمر کہنے پر حامیوں نے فرانسیسی جریدے دکانوں سے ہٹوادہیے

فرانسیسی صدر کی طرف سے لپوائنٹ نامی میگزین کا دفاع ،یہ عمل کسی صورت قبول نہیں،ماکروںکی گفتگو

منگل مئی 13:20

ترک صدرکوآمر کہنے پر حامیوں نے فرانسیسی جریدے دکانوں سے ہٹوادہیے
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے ایک سیاسی جریدے کی جانب سے ترک صدر رجب طیب ایردوآن پر کی گئی تنقید کا دفاع کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک تقریب سے ماکروں ن کہاکہ یہ کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہے کہ لپوائنٹ نامی جریدے کے پوسٹرز کو دکانوں سے صرف اس وجہ سے ہٹا دیا جائے کہ اس نے آزادی کے دشمنوں کو ناراض کیا ہے۔ اس جریدے نے اپنے سرورق پر ترک صدر کی آمر کے عنوان سے ایک تصویر شائع کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایردوآن کے حامیوں نے جنوبی فرانس میں اخبارات اور کتابوں کی دکانوں سے یہ جریدے ہٹا دیے تھے۔

متعلقہ عنوان :