سرفراز کی شاندار کارکردگی،معین خان کی دبے لفظوں میں وقار یونس پر تنقید
ماضی میں کچھ کوچز سرفراز احمد کو نظر انداز کرتے رہے ،آج وہ اپنی غلطی پر نادم ہوں گے: سابق کپتان
منگل 29 مئی 2018 13:10
(جاری ہے)
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد نے میرے ساتھ پی آئی اے میں کرکٹ کھیلی ہے اور وہ پاکستان سپر لیگ میں میری فرنچائز کوئٹہ کے کپتان بھی ہیں، سرفراز احمد پر بعض لوگ غیر ضروری تنقید کرتے رہے لیکن اس نے اب مخالفین اور ناقدین کو جواب ٹیم کی کارکردگی سے دیا ہے، لارڈز ٹیسٹ کی جیت کا کریڈٹ نوجوان کھلاڑیوں کو جاتا ہے ۔
معین خان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑی دنیا کی مشکل ترین کنڈیشن میں اچھی کارکردگی دے رہے ہیں اس لیے نوجوانوں کو کھلانے کا فیصلہ درست ہے، اگر یہ لڑکے ان کنڈیشنز میں اس قسم کی کارکردگی دے سکتے ہیں تو دوسری کنڈیشنز ان کے لئے آسان ہوجائیں گی، اس لئے اب پرانے ناموں کے بجائے جونیئرز کو کھلانے کی پالیسی برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم میں نوجوان ٹیم کو گروم کرکے دانشمندی کی جارہی ہے، ہمارے ملک میں کچھ لوگ ہر بات میں منفی پہلو تلاش کرتے ہیں لیکن اب ہمیں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دے کر اچھی ٹیسٹ ٹیم تشکیل دینا ہوگی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں بال بال بچ گئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر
-
قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.