نگراں وزیراعلی ناصر کھوسہ شریف براداران کو کیا فائدہ پہنچا سکتے ہیں، معروف صحافی نے اہم رازوں سے پردہ اٹھا دیا

ناصر کھوسہ کا بطور نگراں وزیراعلی ہونے سے ن لیگ کو سیاسی فائدہ ہونےسے زیادہ نفسیاتی فائدہ ہو گا،رؤف کلاسرا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 29 مئی 2018 13:13

نگراں وزیراعلی ناصر کھوسہ شریف براداران کو کیا فائدہ پہنچا سکتے ہیں، ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29مئی 2018ء) معروف صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ ناصر کھوسہ کا بطور نگراں وزیراعلی ہونے سے ن لیگ کو سیاسی فائدہ ہونے کے بجائے نفسیاتی فائدہ ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی کا کہنا ہے کہ میں نگراں وزیر اعلی ناصر محمود کھوسہ کی اس لیے عزت کرتا ہوں کیونکہ جسٹس آصف سعید کھوسہ اور طارق کھوسہ کے بھائی ہیں۔

اور ناصر کھوسہ کے ابرے میں کہا جاتا ہے کہ ان پر کوئی کرپشن کا اسکینڈل نہیں ہے۔حالانکہ وہ 37سال سول سروسز میں رہے۔اور پرنسیپل سیکرٹری بھی رہے ہیں۔رؤف کلا سرا کا مزید کہنا تھا کہ ناصر کوسہ شریف خاندان کے بہت قریب رے ہیں اور مجھے حیرانی ہو رہی کہ شریف برادارن نے اتنا عرصہ ایک ایماندار شخص کے ساتھ کیسے گزارا۔لیکن شہباز شریف کو ناصر کھوسہ کے نگراں وزیراعلی ہونے ستے ایک فائدہ یہ ہو گا کہ شہباز شریف یہ پیغام دینا چاہ رہے ہین کہ ناصر کھوسہ ہمارا بندہ ہے۔

(جاری ہے)

کوینکہ ناصر کھو سہ پنجاب میں شہباز شریف کے بھی سیکرٹری رہے ہیں اور نواز شریف کے بھی پرنسیپل سیکرٹری بھی رہے ہیں۔اس لیے ناصر کھوسہ شریف برادارن کے بہت قریب رہے ہیں۔اور شہباز شریف نے بیوروکریسی کو بھی یہ پیغام دیا کہ اب ہمارا اپنا بندہ آ گیا ہے۔اور اس کے علاوہ ایم این ایز اور ایم پی ایز کو بھی یہ پیغام دیا ہے کہ ہمارے معاملات کسی سطح پر طے ہیں۔

رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ ناصر کھوسہ کا بطور نگراں وزیراعلی ہونے سے ن لیگ کو سیاسی فائدہ ہونے کے بجائے نفسیاتی فائدہ ہو گا۔یاد رہے کہ پنجاب کے لئے نامزد کئے گئے نگران وزیراعلیٰ ناصر سعید کھوسہ سابق وزیراعظمنوازشریف کے پرنسپل سیکرٹری اور ورلڈ بینک میں ایگزیکٹو ڈائریکٹو کے اہم عہدوں پر تعینات رہے ہیں جبکہ وہ سپریم کورٹ کے پانامہکیس میں نوازشریف کو اناہل قرار دینے والے بینچ کے سربراہ ، سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس آصف سعید کھوسہ اور سابق ڈی جی ایف آئی اے طارق کھوسہ کے بھائی ہیں ۔