آسٹریا کی حکومت کا نیا منصوبہ،

جرمن زبان سیکھنے پر زور

منگل 29 مئی 2018 13:22

ویانا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) آسٹریا کی حکومت غیر ملکیوں کی دی جانے والی مالی مراعات کو کم کرنا چاہتی ہے۔ جرمن خبرساں ادارے کے مطابق چانسلر سباستیان کٴْرس کا کہنا ہے کہ جلد ہی متعارف کرائے جانے والے بنیادی قانون کے تحت جرمن زبان کا سیکھنا لازمی ہو گا۔

(جاری ہے)

ان کے بقول اس کے بعد ہی کسی غیر ملکی کے لیے مکمل ریاستی مراعات تک رسائی ممکن ہو گی۔ کٴْرس نے مزید کہا کہ ریاستی امداد حاصل کرنے والوں میں سے نصف غیر ملکی ہیں۔ آسٹرین حکومت کا یہ اقدام یورپی یونین کے لیے ایک قانونی مسئلہ بھی بن سکتا ہے۔ اس طرح دوسرے یورپی ممالک کے شہریوں کے ساتھ ساتھ مہاجرین بھی متاثر ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :