جرمنی، 5 ترک شہریوں کی ہلاکت کا سبب بننے والے حملے کو 25 برس ہوگئے

منگل 29 مئی 2018 13:22

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) جرمن شہر زولنگن میں دائیں بازو کے شدت پسندوں کے ایک حملے میں 5 ترک شہریوں کی ہلاکت کے واقعے کو 25 برس ہو گئے ہیں۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق اس موقع پر جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے کہا کہ نسل پرستی اور نفرت انگیزی کے خلاف جنگ جاری رہنی چاہیے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ڈسلڈورف اور زولنگن میں 2 مختلف تعزیتی تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔ ڈسلڈورف میں چانسلر انجیلا میرکل بھی خطاب کریں گی۔ ترک وزیر خارجہ چاوٴْش اولٴْو دونوں تقریبات میں شریک ہوں گے۔ 29 مئی 1993ء کو زولنگن میں نسل پرستوں نے ایک گھر پر آتش گیر مادہ پھینکا تھا، جس سی5 ترک شہری ہلاک ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :