شمالی کوریا اپنے اسلحے کے ذخائر جلد ختم کرے، واشنگٹن اور ٹوکیو کا مطالبہ

منگل 29 مئی 2018 13:22

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) امریکا اور جاپان نے کہا ہے کہ شمالی کوریا جلد از جلد اپنے اسلحے کے ذخائر ختم کر دے۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے سے اس موضوع پر ٹیلیفون پر گفتگو کی۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ پیانگ ینگ کو جوہری، کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ اپنے میزائل منصوبوں کو بھی لازمی طور پر غیر فعال بنانا ہو گا۔ شمالی کوریا نے ابھی حال ہی میں اپنے ایک جوہری تجرباتی مرکز کو منہدم کر دیا تھا۔ ٹرمپ اور شمالی کوریائی رہنما اٴْن ممکنہ طور پر بارہ جون کو سنگاپور میں ملاقات کریں گے۔