اٹلی میں حکومت سازی میں ناکامی کے بعد عوامیت پسندوں کی صدر پر تنقید

منگل 29 مئی 2018 13:22

روم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) اٹلی میں حکومت سازی میں ناکامی کے بعد عوامیت پسندوں اور انتہائی دائیں بازو کی جماعتوں نے صدر سرجیو ماتاریلا پر کڑی تنقید کی ہے۔

(جاری ہے)

جرمن خبرساں ادارے کے مطابق فائیو سٹار تحریک کے سربراہ لوئیجی دی مائیو نے کہا کہ وہ یہ یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ اگلے انتخابات تک سربراہ مملکت تبدیل ہو چکا ہو گا۔ صدر ماتاریلا نے وزیر اقتصادیات کے لیے پاؤلو ساوونا کا نام یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا تھا کہ وہ کابینہ میں یورو زون سے نکلنے کی بات کرنے والے کسی سیاستدان کو قبول نہیں کر سکتے۔ اس طرح فائیو اسٹار تحریک اور دائیں بازو کی عوامیت پسند لیگ کا حکومت سازی کے لیے اتحاد بھی ناکام ہو گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :