Live Updates

ملک بھر میں عام انتخابات پاک فوج کی زیر نگرانی ہوں گے

سیکیورٹی خدشات کے پیش نطر سیکیورٹی فورسز 22جولائی اتوار کے روز ہی اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گی، میڈیا رپورٹس

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 29 مئی 2018 13:23

ملک بھر میں عام انتخابات پاک فوج کی زیر نگرانی ہوں گے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 مئی 2018ء) ملک بھر میں عام انتخابات پاک فوج کی زیر نگرانی ہوں گے۔سیکیورٹی خدشات کے پیش نطر سیکیورٹی فورسز 22جولائی اتوار کے روز ہی اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 2018کے انتخابات کے حوالے سے اہم خبر آ گئی ہے۔25 جولائی 2018 ء کو ہونے والے عام انتخابات پاک فوج کی زیر نگرانی ہوں گے۔جب کہ عام انتخابات کے دوران سیکیورٹی خدشات بھی موجود ہیں جس کے پیش نظر سیکیورٹی فورسز 22جولائی اتوار کے روز ہی اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گی۔

پنجاب میں چھ ہزار پولنگ اسٹیشن حساس قرار دئیے جا چکے یں۔پنجاب سمیت ملک بھر میں کے حساس پولنگ اسٹیشنوں پر کلوز سرکٹ کیمرے بھی لگوائے جائیں گے۔عام انتخابات میں سیکیورٹی کے حوالے خاص انتظامات کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اد رہے کہ 25 جولائی 2018 کو ہونے والے عام انتخابات ملکی تاریخ کے سب سے مہنگے اور سب سے بڑے انتخابات ہوں گے۔ 2018کے انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 2018کے انتخابی اخراجات کا تخمینہ21ارب ہے۔

۔25 جولائی 2018کو ہونے والے انتخابات ملکی تاریخ کے سب سے مہنگے اور سب سے بڑے انتخابات ہوں گے۔2018کے انتخابات کے اخراجات کا ابتدائی تخمینہ 21 ارب روپے لگایا گیا ہے۔خصوصی فیچرز والے بیلٹ پیپر ز کی خریداری اور چھپائی پر اڑھائی ارب روپے خرچ آئے گا۔ سیکیورٹی، جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ۔پولنگ عملے کی خصوصی تربیت اور حساس پولنگ اسٹیشن پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے باعث 25 جولائی کے انتخابات ملکی تاریخ کے مہنگے انتخابات ہوں گے ۔

2013 کے انتخابات کی نسبت 2018 کے انتخابات پر 425 فیصد زیادہ خرچ آ ئے گا۔2018کے انتخابات کے حوالے سے پولنگ عملے کی تربیت پر بھی خاص توجہ دی جا رہی ہے،جب کہ دوسری طرف سیاسی جماعتوں کی بھی الیکشن کے حوالے سے تیاری زور و شور سے جاری ہے،اور الیکشن سے قبل سیاسی جوڑ تو ڑ بھی جاری ہے،ہر پارٹی اگلے انتخابات میں جیت کے لیے اپنی سر توڑ کوششیں کر رہی ہے۔اور اس حوالے سے انتخابات میں مضبوط امیدوار لانے کی بھی کوشش کر ہی ہے۔۔پی ٹی آئی کی جماعت میں بھی اب تک کئی سیاسی پارٹی کے رہنماؤں نے شمولیت اختیار کی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات