Live Updates

ایس ایس بی ٹرافی رمضان المبارک باسکٹ بال ٹورنامنٹ،کراچی کولٹس کلب نے اومیگا کلب کو شکست دیدی

منگل 29 مئی 2018 13:49

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) سندھ اسپورٹس بورڈ ٹرافی رمضان المبارک باسکٹ بال ٹورنامنٹ میںکراچی کولٹس باسکٹ بال کلب نے مد مقابل ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم اومیگا باسکٹ بال کلب کو دلچسپ مقابلے کے بعد 27-25سے شکست دیدی۔

(جاری ہے)

فاتح ٹیم کراچی کولٹس کی جانب سے سفیر حسین 16،محمود حیدر 6،تہیمی علی 4 جبکہ رنر اپ اومیگا کلب کے طاہر نقاش 9،انس اظہر 8اور عزیر ندیم 4 پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے۔

میچ میں ریفریز کے فرائض ظفر اقبال،محمد شبر اور زاہد ملک نے انجام دیے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض زعیمہ خاتون ، زین العابدین اور ذوالفقار عباس خان نے انجام دیے ۔ٹورنامنٹ پاکستان سپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن ، کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن اور سندھ سپورٹس بورڈ کے اشتراک سے منعقد کیا جارہا ہے ۔ٹورمنٹ کے تمام میچز آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر کھیلے جارہے ہیں۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات