صدر نیشنل بینک کی خواہش ہے کہ پورے ملک میں کھیلوں کا انعقاد کیا جائے،گروپ ہیڈ شعبہ اسپورٹس

منگل 29 مئی 2018 13:49

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے گروپ ہیڈ شوکت محمود خٹک نے کہا ہے کہ نیشنل بینک کے صدر سعید احمد کی خواہش ہے کہ بینک کے تحت پورے پاکستان میں کھیلوں کا انعقاد کیا جائے تاکہ گرائونڈ آباد اور ہسپتال ویران ہوں اور کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ مواقعے مل سکیں۔ یہ بات انہوں نے نیشنل بینک فٹ بال ٹیم کے جام محمدیوسف فٹ بال ٹورنامنٹ کی جیت پر دیے گئے استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شعبہ سپورٹس کے سربراہ اویس اسد خان ،جمال باقر رضا، انور فاروقی ، ناصر اسماعیل ، محمدقاسم اور دیگر بھی موجود تھے ۔شوکت محمود خٹک نے کہا کہ آج بڑی خوشی کا مقام ہے کہ میں نیشنل بینک کی فٹ بال ٹیم سے ملاقات کررہا ہوں۔ انہوں نے کہا جام محمدیوسف فٹ بال ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کر نے پر فٹ بال ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے۔ شعبہ اسپورٹس کے سربراہ اویس اسد خان نے جام محمدیوسف فٹ بال ٹورنامنٹ کی پرفارمنس سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کے فٹ بال ٹیم بڑے دلچسپ مقابلے کے بعد فتح سے ہمکنار ہوئی ۔اس موقع پر خالد پراچہ ،عارف علی بھوپالی ،زاہد شہاب ، پرویز اقبال اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :