چترال کو گولن گول پاور منصوبے سے بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لئے پیڈو اور پیسکو کے درمیان معاہدے کو یقینی بنایا جائے، افتخار الدین

منگل 29 مئی 2018 13:54

اسلام آباد۔ 29 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے رکن افتخار الدین نے مطالبہ کیا ہے کہ چترال کو گولن گول پاور منصوبے سے بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لئے پیڈو اور پیسکو کے درمیان معاہدے کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر افتخار الدین نے کہا کہ چترال میں گولن گول پاور منصوبے کا افتتاح ہو چکا ہے جس سے لوئر اور اپر چترال کو بجلی اس شرط پر فراہم کی گئی کہ پیڈو کے ساتھ معاہدہ ہوگا۔

36 میگاواٹ کی بجائے 72 میگاواٹ بجلی دستیاب ہونے کے باوجود لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔ اپر چترال میں چار ماہ سے بجلی مفت دی جارہی ہے۔ پیڈو اور پیسکو کا بجلی کی خریداری کا معاہدہ نہیں ہوا۔ اسی وجہ سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ رہا ہے اس صورتحال کا نوٹس لیا جائے۔