Live Updates

ہنگو‘ کرک اور کوہاٹ میں بجلی اور گیس کے ٹرانسمیشن لائن منصوبوں کے حوالے سے رکاوٹیں دور کی جائیں، شہریار آفریدی

منگل 29 مئی 2018 13:54

اسلام آباد۔ 29 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ ہنگو‘ کرک اور کوہاٹ تیل و گیس پیدا کرنے والے اضلاع ہیں‘ بجلی اور گیس کے ٹرانسمیشن لائن منصوبوں کے حوالے سے رکاوٹیں دور کی جائیں۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر شہریار آفریدی نے کہا کہ نظریاتی اختلافات اپنی جگہ مگر سپیکر نے بے مثال صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہماری طرف سے تنقید کے باوجود ہمیشہ ہمیں عزت دی۔

انہوں نے کہا کہ اقلیتیں بھی اللہ کی مخلوق ہیں۔ ہمیں تمام اقلیتوں کو یکساں عزت اور تحفظ فراہم کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہنگو‘ کرک اور کوہاٹ تیل اور گیس پیدا کرنے والے اضلاع ہیں مگر ان اضلاع میں گیس اور بجلی کی ٹرانسمیشن لائن منصوبوں پر ہمارے ترقیاتی کام تعطل کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی اختلافات ختم کرکے ملک کے لئے ہمیں ایک ہونا ہوگا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات