Live Updates

تحریک انصاف قیام امن کے لئے فوج کی خدمات کو سراہتی ہے، ڈاکٹر شیریں مزاری

منگل 29 مئی 2018 13:54

تحریک انصاف قیام امن کے لئے فوج کی خدمات کو سراہتی ہے، ڈاکٹر شیریں مزاری
اسلام آباد۔ 29 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) تحریک انصاف کی رکن ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ 29 مئی کو پیس کیپر ڈے منایا جارہا ہے‘ ہماری فوج اس میں ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے جبکہ ہماری خواتین بھی یہاں پر خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ ہمیں ان کی خدمات کو سراہنا چاہیے۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ان کی خدمات کو سراہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آگاہ کرے کہ وہ ایران پر ٹرمپ کی پابندیوں کو قبول کرے گی یا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی پاسداری کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے جس رکن نے اقلیتوں کے بارے میں نازیبا کلمات کہے ہیں، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات