آئین پاکستان کے تحت اٹھارویں ترمیم کے اختیارات گلگت بلتستان کو تفویض کرنے سے بھارت بلبلا اٹھا ہے‘ شمس میر

منگل 29 مئی 2018 13:59

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) مشیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر نے یوتھ فورم کے وفد سے ملاقات میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان آرڈر 2018ء ہمارے پاکستانی تشخص کا آئین ہے ۔

(جاری ہے)

گلگت بلتستان آرڈر 2018ء میں آئین پاکستان کے بنیادی شہریت کے حق،گلگت بلتستان کو آئین پاکستان کے پرنسپل آف پالیسی کے تحت صوبائی خود مختاری ،آئین پاکستان کے تحت اٹھارویں ترمیم کے اختیارات گلگت بلتستان کو تفویض کرنے سے بھارت بلبلا اٹھا ہے اور شور مچارہاہے کہ گلگت بلتستان کو پاکستان کے قومی دھارے میں شامل کیوں کیا گیا ہے۔

شمس میر نے کہا کہ آرڈر 2018ء پاکستانیت کی غیر متزلزل دلیل بن چکا ہے اور اس بات کا ثبوت ہے کہ موجودہ اصلاحات میں گلگت بلتستان کے عوام کو جو شناخت،اختیارات اور مراعات دی گئی ہیں وہ بھارت کو حواس باختہ کر گئی ہیں۔