پاکستان تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی

پارٹی کے سینئیر رہنماؤں نے ٹکٹ کے معاملے پر علیم خان کو انٹرویو دینے سے انکار کردیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل مئی 13:43

پاکستان تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 مئی 2018ء) : عام انتخابات کا وقت قریب آتے ہی سیاسی جماعتوں میں رہنماؤں کے مابین اختلافات پیدا ہو جاتے ہیں ، انتخابات کا وقت نزدیک آنے پر سیاسی جماعتوں میں ٹکٹ کی تقسیم کے لیے اُمیدواروں کے ناموں کی فہرستیں مرتب کرنے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ البتہ تحریک انصاف میں اس معاملے پر اختلاف کھُل کر سب کے سامنے آگئے ہیں۔

پارٹی کے سینئیر رہنماؤں نے ٹکٹ کے معاملے پر علیم خان کو انٹرویو دینے سے انکار کر دیا ہے۔ پارٹی میں موجود شدید اختلافات کی وجہ سے کیئی سینئیر رہنماؤں نے سینٹرل پنجاب کے صدر علیم خان کو الیکشن ٹکٹوں کے لیے انٹرویو دینے سے صاف منع کر دیا۔ ذفرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین کی جانب سے پنجابسے اُمیدواروں کے انٹرویو کر کے لسٹیں شارٹ لسٹ کرنے کا کیا گیا تھا، پنجاب سے ٹکٹوں کی درخواستیں جمع کروانے سینیٹر چودھری محمد سرور، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید، لاہور کے صدر ولید اقبال ، ڈاکٹر یاسمین راشد، لاہور سے رکن اسمبلی میاں اسلم اقبال، رکن قومی اسمبلی شفقت محمود، قومی اسمبلی کے اُمیدوار حامد خان سمیت کئی رہنماؤں کو پارٹی کے سنٹرل صدر علیم خان اور جنرل سیکرٹری شوکت علی بھٹی نے ٹکٹوں کی درخواستوں پر انٹرویو کے لیے بلایا لیکن لاہور سے تعلق رکھنے والے درجن سے زائد اُمیدواروں نے سینٹرل پنجاب کے صدر کے سامنے انٹرویو دینے سے انکار کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس انکار کے بعد سے ہی پارٹی قیادت مشکل میں پھنس گئی ہے۔ پارٹی قیادت نے اس معاملے کو جلد از جلد سُلجھانے کے لیے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی پی ٹی آئی میں اختلافات پیدا ہوئے تھے جس کی وجہ پارٹی میں شامل ہونے والے دیگر سیاسی جماعتوں کے انتخابی اُمیدوار تھے۔