سرکاری ملازمین کے لئے اعلان کردہ تین بنیادی تنخواہیں بطور اعزازیہ دینے کا معاملہ کابینہ کو بھجوا دیا گیا ہے، وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل کا قومی اسمبلی میں توجہ دلائو نوٹس پر جواب

منگل مئی 14:12

سرکاری ملازمین کے لئے اعلان کردہ تین بنیادی تنخواہیں بطور اعزازیہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی طرف سے وفاقی سرکاری ملازمین کے لئے اعلان کردہ تین بنیادی تنخواہیں بطور اعزازیہ دینے کا معاملہ کابینہ کو بھجوا دیا گیا ہے جواس کو اپنے اجلاس میں زیر غور لائے گی۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے اراکین شیخ صلاح الدین‘ ایس اے اقبال قادری اور دیگر کے وفاقی حکومت کے تمام ملازمین کو مالی سال 2017-18ء کی بابت تین بنیادی تنخواہوں کے مساوی اعزازیہ کی عدم ادائیگی سے متعلق توجہ دلائو نوٹس کے جواب میں رانا محمد افضل نے ایوان کو بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں یہ اختیار وزیراعظم کا نہیں بلکہ کابینہ کا ہے اس لئے یہ معاملہ کابینہ کو ارسال کردیا گیا ہے جو اس کے بارے میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کرے گی۔