مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اپنے دور حکومت میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا، شاہین شفیق

منگل 29 مئی 2018 14:12

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) کی رہنما رکن قومی اسمبلی شاہین شفیق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اپنے دور حکومت میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا جن میں سی پیک منصوبہ سر فہرست ہے، مریم نواز اپنے خلاف بنائے گئے مقدمات کاسامنا کررہی ہے، فتح انہیں کی ہو گی۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکمران جماعت نے اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں ملک میں مختلف منصوبہ شروع کئے جن میں سی پیک سر فہرست ہے جس سے عوام کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے اور ملک کی معیشت ترقی کر ے گی۔

انہوں نے کہاکہ حکمران جماعت نے ملک کے مختلف حصوں میں موٹر ویز کے منصوبے شروع کئے تھے جو مکمل ہوئے ہیں جن میں سے لاہور، ملتان ، ہزارہ، سکھر موٹر ویز سمیت دیگر منصوبہ مکمل کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ توقع ہے کہ عوا م 2018ء کے عام انتخابات میں دوبارہ کارکردگی کی بنیاد پر کامیاب بنائیں گے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ مریم نواز اپنے خلاف مقدمات کا سامنا کررہی ہیں انشاء اللہ فتح حق و سچ کی ہو گی۔