بلوچستان ،ْدکی میں 18 ماہ کی بچی میں پولیووائرس کی تصدیق

منگل مئی 14:12

دکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) بلوچستان کے ضلع دکی میں 18 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق کردی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں یہ رواں سال پولیو کا دوسرا کیس سامنے آیا ہے ،ْیہ دونوں کیسز دکی ضلع ہی میں رپورٹ ہوئے ۔محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق 18 ماہ کی فرزانہ پولیو وائرس کا نشانہ بنی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل 12 اپریل کو ضلع دکی میں ہی ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال بلوچستان میں 3 پولیو وائرس کا شکار بننے والے افراد سامنے آئے تھے ،ْیہ کیسز افغانستان کی سرحد کے قریب ضلع قلعہ عبداللہ میں رپورٹ کیے گئے تھے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر کے مہینے میں نیشنل پولیو پروگرام کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر رانا صفدر نے دعویٰ کیا تھا کہ مئی 2018 سے قبل پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ ہوجائیگا۔