پنجاب میں چھ ہزار سے زائد حساس پولنگ اسٹیشنز کی نشاندہی

محکمہ داخلہ نے انتخابی اخراجات کیلئے 1ارب 60کروڑ روپے کی سمری ارسال کر دی

منگل مئی 14:12

پنجاب میں چھ ہزار سے زائد حساس پولنگ اسٹیشنز کی نشاندہی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) محکمہ داخلہ نے پنجاب میں چھ ہزار سے زائد حساس پولنگ اسٹیشنز کی نشاندہی کی ہے جبکہ محکمہ داخلہ نے وزیر اعلی کو انتخابی اخراجات کے لئے 1 ارب 60 کروڑ روپے کی سمری ارسال کر دی۔بتایا گیا ہے کہ محکمہ داخلہ نے چھ ہزار سے زائد حساس پولنگ اسٹیشنز کی نشاندہی کی ہے جہاں پر سکیورٹی کے اضافی انتظامات کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ان پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے ساتھ اضافی نفری تعینات کی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ اخراجات کے لئے ایک ارب 60کروڑ روپے کی سمری بھی وزیر اعلیٰ کو ارسال کر دی ہے۔سمری ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم میجر (ر)اعظم سلیمان خان نے ارسال کی ۔ جس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ داخلہ کوانتخابی اخراجات فوری طور پر جاری کیے جائیں۔ ان میں سکیورٹی، کھانا،پٹرول، گاڑیوں کے رینٹ اور پولنگ اسٹیشن پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کے اخراجات شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :