Live Updates

قوم کو حکمرانوں کی لوٹ مار کا انقلاب ہرگز قبول نہیں ‘جمشید اقبال چیمہ

بڑھکیں مارنے کی بجائے عملی طو رپر لوٹی ہوئی دولت وصول کر کے ملک و قوم کی ترقی اور فلاح پر خرچ کی جائیگی‘ سینئر نائب صدر این اے 127کی یونین کونسل 128 کی مختلف شخصیات کا سینکڑوں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

منگل 29 مئی 2018 14:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) تحریک انصاف پنجاب کے سینئر نائب صدر ، این اے 127سے امیدوار جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ قوم کو حکمرانوں کی لوٹ مار کا انقلاب ہرگز قبول نہیں ،شریف خاندان کی جانب سے جھوٹ کو سچ میں بدلنے کیلئے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کر رہا ہے لیکن عوام ان کے بہکاوے میںنہیں آئیں گے ۔ان خیالات کا اظہا ر انہوںنے یونین کونسل 128میں مختلف شخصیات کی جانب سے پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

مہر طیب عارف،مہر خالد محمود ،خلیفہ کامران، ڈاکٹر محمد اسلم،خلیفہ سجاد،سلیم ، چوہدری فیصل نے اپنے سینکڑوں ساتھیوںسمیت شمولیت کا اعلان کیا ۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ تحریک انصاف میں نئے آنے والے عہدوں کے لالچ میںنہیں بلکہ عمران خان کی کرپشن کے خلاف اور دو نہیں ایک پاکستان کی جدوجہد کو دیکھتے ہوئے شمولیت اختیار کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت کی وجہ سے پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کی صفوں میں ہلچل مچی ہوئی ہے اور پس پردہ دونوں پی ٹی آئی کے خلاف اتحاد قائم کئے ہوئے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ انشا اللہ عمران خان کی قیادت میں دونوں جماعتوں کی کرپشن کی طویل پارٹنر شپ کو توڑیں گے اور شہباز شریف کی طرح صرف اعلانات اور بڑھکیں نہیں لگائیں گے بلکہ عملی طو رپر ملک و قوم کی لوٹی ہوئی دولت ان سے وصول کر کے ملک و قوم کی ترقی اور فلاح پر خرچ کی جائے گی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات