حکومت کوٹیج انڈسٹری کی ترقی کیلئے کوٹیج اینڈ سمال انڈسٹری کو فوری طور پر کم شرح سود پر قرضے فراہم کرے‘محمد یاسین

پرائس ریگولیشن اور سرحد پار تجارت کو دستاویزی معیشت میں شامل کرنے لئے حکومت فوری اقدامات کرے‘اجلاس میں گفتگو

منگل مئی 14:14

حکومت کوٹیج انڈسٹری کی ترقی کیلئے کوٹیج اینڈ سمال انڈسٹری کو فوری طور ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) حکومت کوٹیج انڈسٹری کی ترقی کے لئے کوٹیج اینڈ سمال انڈسٹری کو فوری طور پر کم شرح سود پر قرضے فراہم کریں،پرائس ریگولیشن اور سرحد پار تجارت کو دستاویزی معیشت میں شامل کرنے لئے حکومت فوری اقدامات کرے،سرمایہ کا کم ہونا کوٹیج انڈسٹری کی سب سے بڑی مشکل ہے اس کے علاوہ پرانے پروڈکشن یونٹ ہونے کی وجہ سے پروڈکشن لاگت کافی زیادہ ہے جس سے چیزیں مزید مہنگی ہوجاتی ہیں ،،سی پیک کی افادیت کو دوگناکرنے کے لیے ہر 300 کلو میٹر کے بعدایک کاٹیج انڈسٹری پارک کو یقینی بنایا جائے۔

ان خیالات کا اظہار فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کی ریجنل قائمہ کمیٹی برائے کاٹیج انڈسٹری کے چیئرمین محمد یاسین نے --’’کاٹیج انڈسٹری کو درپیش مسائل‘‘ کے حوالے سے ریجنل آفس لاہور میں منعقدہ خصوصی اجلاس میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ غیر تربیت یافتہ سٹاف کی کمی اورناقص کوالٹی جیسے مسائل کا سامنا ہے اس کے علاوہ کوٹیج انڈسٹری کو اپنی مصنوعات کی امپورٹ اور بجلی کی بندش جیسے سخت مسائل کا بھی سامنا ہے۔

انہوں نے تجاویز دیتے ہوئے کہاکہ کاٹیج انڈسٹری کے مالکان کو چا ہیے کہ وہ پرانے پروڈکشن یونٹوں کو نئی جدت کے مطابق تبدیل کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ کوٹیج انڈسٹری میں کام کرنے والوں کو مکمل تربیت فراہم کی جائے، کوالٹی کو مزید بہتر بناکہ مانگ میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ کوٹیج انڈسٹری کو امپورٹ کرنے میں ان کو مد د فراہم کی جائے تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ سرمایہ حاصل کر سکیں اس کے علاوہ کوٹیج انڈسٹری کو بجلی کی بلا تعطیل فراہمی کی جائے۔

ایف پی سی سی آئی قائمہ کمیٹی برائے ٹورازم کے چیئرمین راجہ حسن اختر نے حکومت پاکستان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اکنامک کاریڈور کی افادیت کو دوگناکرنے کے لیے ہر 300 کلو میٹر کے بعدایک کاٹیج انڈسٹری پارک کو یقینی بنایا جائے تاکہ چھوٹے چھوٹے علاقے کی علاقائی صنعت وحرفت کو ترقی دی جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے بے شمار ترقی یافتہ ممالک جاپان اور چین کے کاٹیج انڈسڑی کی بنیاد پر ہی ترقی کی منازل طے کیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ غیر تربیت یافتہ سٹاف کی کمی اورناقص کوالٹی جیسے مسائل کا سامنا ہے اس کے علاوہ کوٹیج انڈسٹری کو اپنی مصنوعات کی امپورٹ اور بجلی کی بندش جیسے سخت مسائل کا بھی سامنا ہے۔ اجلاس میں آغا عدنان خان،سردار وسیم،عاصم بٹ،مدیحہ وقاص،اسلم مغل،سیدمنہد،صدام اطہر خان ،محمد شاہد اور دیگر نے بھی اپنی اپنی تجاویز سے آگاہ کیا۔