ایڈیشنل سیشن جج دیپالپور نے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سنادیا

مجرمان میں ایک بھائی کو سزائے موت ‘ دوسرے بھائی کو عمر قید اور تیسرے بھائی کو شک کا فائدہ دیکر بری کردیاگیا

منگل 29 مئی 2018 14:14

ایڈیشنل سیشن جج دیپالپور نے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سنادیا
دیپالپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) ایڈیشنل سیشن جج دیپالپور نے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ایک بھائی مجرم عبدالرشید عرف ڈوڈی بودلہ کو سزائے موت اور تین لاکھ روپے جرمانہ‘دوسرے بھائی مجرم شاہ نواز کو عمر قید اور دو لاکھ روپے جرمانہ ، ،عدم ادائیگی جرمانہ مزید چھ ماہ قید بھگتنا ہو گی جبکہ تیسرے بھائی ملزم علی احمد بودلہ کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا ۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق ملزموں نے دو سال قبل فائرنگ کرکے اپنے رشتہ دار عزیز وقار بودلہ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :