Live Updates

کپتان نے ن لیگ کی ایک اور اہم وکٹ گرا دی

ایم پی اے علی اصغر کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 29 مئی 2018 14:15

کپتان نے ن لیگ کی ایک اور اہم وکٹ گرا دی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29مئی 2018ء) کپتان عمران خان نے ن لیگ کی ایک اور اہم وکٹ گرا دی ہے۔ ایم پی اے علی اصغر نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن سے قبل سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔کپتان عمران خان کا ن لیگ کی وکٹوں کا گرانے کا سلسلہ کہیں رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا آج بھی پاکستان تحریک انصاف نے ن لیگ کی ایک اہم وکٹ گرا دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے علی اصغر نے ن لیگ کو خیر آباد کہہ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔علی اصغر پی پی 145شیخوپورہ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔علی اصغر یکم جون کو پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان سے ملاقات کریں گے،جس کے عبد وہ باضابطہ طور پر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے مخالفین کی 100 سے زائد وکٹیں اڑا ئی ہیں۔دوسری سیاسی جماعتوں کے کئی ایم این اے اور ایم پی اے نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے۔ کپتان عمران خان کی تباہ کن باؤلنگ سے کوئی بھی سیاسی جماعت نہ بچ سکی۔مختصر عرصہ میں دوسری جماعتوں کی 100 سے زائد بڑی وکٹیں اڑائیں۔اور ان کو اپنے ساتھ ملا لیا۔

کپتان عمران خان نے پاکستان مسلم لیگ ن ،،پاکستان پپپلز پارٹی،مسلم لیگ ق کی سب سے زیادہ وکٹیں اڑائیں۔جے یو ایف،،اے این پی اور متحدہ بھی عمرا خان کی تباہ کن باؤلنگ کا شکار ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق کپتان تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے کی ہوا بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔جس سے سب سے زیادہ مسلم لیگ ن متاثر ہوئی۔۔پیپلز پارٹی دوسرے نمبر پر رہی۔کپتان عمران خان نے پنجاب سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق کے بڑے بڑے الیکٹیبلز چھین لیے۔۔مسلم لیگ ن کے60 سے زائد،،پیپلز پارٹی کے 25 سے اور مسلم لیگ ق کے 15 الیکٹیبلز تحریک انصاف میں شامل ہوئے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات