فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی مردان نے بھارتی درآمدی کلیجی کا قیمہ فروخت کرنے والے شخص گرفتار کرلیا

منگل مئی 14:48

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی مردان نے ایک کاروائی کے دوران مضر صحت بھارتی کلیجی کا قیمہ تیار کرکے بیچنے والے شخص کو گرفتار کرکے ڈپٹی کمشنر مردان کے ذریعے ملزم کو 3 ایم پی او کے تحت 30 دن کے لیے جیل بھیج دیا ۔تفصیلات کے مطابق فوڈ اتھارٹی کے حکام نے مذکورہ شخص کے اڈے سے چارسو کلوگرام مضر صحت انڈین کلیجی اور دل جس میں مضر صحت رنگ ملاکر اس کا قیمہ بناکر صارفین کو بیچا جاتا تھا۔

(جاری ہے)

برآمد کرکے مالک وقاص ولد جمشید کو گرفتار کروایا۔واضح رہے کہ اتھارٹی چند دن قبل بھی شگو پل کے قریب ایسی ہی ایک کاروائی میں سینکڑوں کلوگرام مضر صحت قیمہ تلف کیا تھا ۔ دریں اثنا ء ڈپٹی کمشنر محمد عثمان محسود نے خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی مردان کی کاکردگی کو سراہتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ عوام کو صاف اور صحت بخش اشیائے خوراک کی فراہمی یقینی بنانا ضلعی انتظامیہ اور اتھارٹی کا مشترکہ نصب العین ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔