ضلعی انتظامیہ کرک نے ٹیلرز ماسٹر کے لئے کپڑوں کی سلائی کے نئے نرخ مقرر کردیئے

منگل مئی 14:48

ضلعی انتظامیہ کرک نے ٹیلرز ماسٹر کے لئے کپڑوں کی سلائی کے نئے نرخ مقرر ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) ضلعی انتظامیہ کرک نے ٹیلرز ماسٹر کے لئے کپڑوں کی سلائی کے نئے نرخ مقرر کردیئے ۔ڈپٹی کمشنر کرک ظریف المعانی کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شاہد رفیق کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ٹیلرز ماسٹر کے ساتھ اجلاس کے بعدکپڑوں کی سادہ سلائی( بڑوں کے لئی)450روپے اور ڈبل سلائی (بڑوں کے لئی)500روپے جبکہ سادہ سلائی( چھوٹوں کے لئی) 350روپے اور ڈبل سلائی (چھوٹوں کے لئی)400روپے مقررکی گئی ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ نرخ سے زائد وصول کرنے والے ٹیلرزماسٹر کو مبلغ 20ہزار روپے جرمانہ یا ایک مہینہ قید کی سزادی جائے گی۔یہ نرخنامہ فوری طور پر نافذالعمل ہے۔

متعلقہ عنوان :