Live Updates

جڑواں شہروں کے بیشتر ہوٹلوں کی طرف سے فیملیز کیلئے افطار ڈنر کے نئے پیکجز متعارف کرا دیئے گئے

منگل 29 مئی 2018 14:57

جڑواں شہروں کے بیشتر ہوٹلوں کی طرف سے فیملیز کیلئے افطار ڈنر کے نئے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد کے بیشتر ہوٹلوں اور ریستورانوں کی طرف سے فیملیز کیلئے افطار ڈنر کے نئے پیکجز متعارف کرا دیئے گئے ہیں۔ مختلف انواع اور اقسام کے کھانوں کے پیکجز شہریوں کی توجہ مرکوز کرنے لگے۔ افطار و ڈنر کیلئے معیاری ڈشز کے دعوے کئے جا رہے ہیں اور زیادہ سے زیادہ فیملیز کو اپنی طرف راغب کیا جا رہا ہے جس کا مقصد رمضان المبارک کے دوران اپنے کاروبار کو وسعت دینا ہے۔

(جاری ہے)

مہنگائی کے باوجود افطار کے وقت بیشتر خاندانوں کا افطار گھر سے باہر کرنے کا رواج ہے جس کے باعث ہوٹلوں کی اس پیشکش سے لوگ بھرپور فائدہ اٹھاتے ہیں اور بسا اوقات افطار اور ڈنر کے وقت بکنگ کرانا دشوار ہوتا ہے۔ صارفین نے رش کا فائدہ اٹھا کر من مانے دام وصول کرنے والے ہوٹلوں اور ریستورانوں کی اجارہ داری ختم کرانے اور معیاری ڈشز کا لیبل سجا کر غیر معیاری کھانے اور اشیاء فروخت کرنے والے ہوٹلوں اور ریستورانوں کے خلاف فوڈ کنٹرول ایکٹ کے مطابق کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات